شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان کی بڑی کامیابی،فیصل آباد چیمبر

Oct 21, 2024

مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری مہم کا نتیجہ قرار دیا ہے اور اس کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اِس کی وجہ سے پاکستان کے خلاف پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کا ازالہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27سالوں کے بعد پاکستان میں اس قسم کا بین الاقوامی اجتماع ہوا ہے جس میں بارہ ملکوں کے وفود جبکہ 8ملکوں کے وزرائے اعظم نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

مزیدخبریں