سٹیٹ بینک مارک اپ کی شرح سنگل ڈیجٹ میں لائے، اشرف بھٹی

Oct 21, 2024

لاہور(این این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک مارک اپ کی شرح کو فی الفور سنگل ڈیجٹ میں لائے، کاروباری مقاصد کیلئے بلا سود اور آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں،ملک میں سیاسی استحکام سے ہی سرمایہ کاری اور معیشت کی سانسیں بحال ہوں گی۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے جو دعوے سامنے آرہے ہیں اسٹیٹ بینک کومارک اپ کی شرح کو فی الفور سنگل ڈیجٹ میں لانا چاہیے، اس وقت پاکستان میں مارک اپ خطے کے دیگر تمام ممالک سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری کے رجحان کی شرح بہت کم ہے۔ گزشتہ سالوں سے معیشت کو جس طرح کی مشکلات کا سامنا ہے اس کی وجہ سے کاروبار ی طبقہ بے حد پریشان ہے، حکومت کو چاہیے کہ یوٹیلٹی بلز خصوصاً بجلی کے بلوں میں ریلیف دے۔

 کاروباری مقاصد کے لئے حاصل کئے جانے والے قرضے بلا سود اور آسان شرائط پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک سے سودی نظام کے مکمل خاتمے کی بھرپور کاوشیں کی جائیں اور اس سلسلہ میں منصوبہ بندی کر کے مرحلہ وار پیشرفت کی جائے۔

S

مزیدخبریں