چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے فوری پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ 

Oct 21, 2024 | 12:41 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )26 ویں ترمیم نافذ العمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے فوری طور پر پالیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت آصف زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے یعنی یہ اب قانون بن چکا ہے ۔ گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آئینی ترمیم نافذ العمل ہو چکی ہے ۔ آئینی ترمیم کے مطابق نئےچیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگا۔ 

مزیدخبریں