کراچی میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کا لرزہ خیز قتل ،ملزم نے عدالت میں قتل کرنے کی وجہ بتا دی

Oct 21, 2024 | 01:34 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی لی مارکیٹ میں ماں ، بہن ، بھابھی اور بھانجی  کے قاتل ملزم نے عدالت میں وجہ بھی  بتا دی۔

سما ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزم بلال کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ کیا وجہ تھی جو تم نے تمام لوگوں کو مار دیا؟ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ تمام لوگ مجھے تنگ کرتے تھے،تنگ کرنے کی وجہ سے قتل کا منصوبہ بنایا، عدالت نے کہا کہ اگر اتنا ہی تنگ کرتے تھے تو تم گھر چھوڑ کر بھی جا سکتے  تھے،ملزم نے کہاکہ میں ویڈیوز بنانے کی وجہ سے صرف بہن کو قتل کرنا چاہتا تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ  ملزم بلال قتل کی واردات کا اعتراف کرچکا ہے، ملزم سے آلہ قتل، خون آلودجوتے، دستانے اور دیگر سامان برآمد کرلیا، ملزم کیخلاف  مقدمہ گھر کے سربراہ محمد فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،پولیس کی جانب سے تحقیقات کیلئے 14روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے ملزم کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیااور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں