آئینی ترمیم کی منظوری ملکی تاریخ میں سنگ میل ہے: گورنر پنجاب

Oct 21, 2024 | 01:36 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرنا ملک کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔
سردار سلیم حیدر نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا اس آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں