بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی گئی

Oct 21, 2024 | 03:11 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنا ءپر نمٹا دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست گزارنے کہاکہ وکیل کے انتقال کے باعث درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،عدالت  نے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان ن لیگی حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے دے کر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

مزیدخبریں