جیکب آباد: گیس چوری کے کیس میں ملزم کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا

Oct 21, 2024 | 05:33 PM

جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شرف الدین شا ہ کی عدالت نے گیس چوری کے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالستار سرکی کو 5 سال قید اور 5  لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
عدالت نے ملزم کو سوئی گیس کمپنی کا نقصان کرنے پر بل کی مد میں 11 لاکھ 64 ہزار روپے کمپنی کو ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔
یاد رہے کہ تھانہ اے سیکشن پولیس نے 1  سال قبل گیس چوری کا مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدخبریں