مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کا ٹنل پر حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

Oct 21, 2024 | 06:06 PM

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹنل پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق زیرتعمیر سرنگ کے کیمپ پر فائرنگ کے نتیجےمیں ایک ڈاکٹر سمیت 7 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ ٹنل مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے ملانے کے لیے بنائی جارہی تھی۔واقعے کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں مقامی اور غیر مقامی افراد ہوسکتے ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں