آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر( ن) لیگ کی عادل بازئی کے خلاف کارروائی

Oct 21, 2024 | 06:32 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر نواز شریف نے ان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھا گیا ہے، جس میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوایا تھا۔

خیال رہے کہ عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا، عادل بازئی نے (ن )لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی۔

سپیکر نے فوری طور پر عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں