کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

Oct 21, 2024 | 08:50 PM

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)26 ویں آئینی ترمیم کو کراچی بار ایسوسی ایشن نے مسترد کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کو پاس کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ ترمیم بغیر کسی بحث کے غیر شفاف طریقے سے پاس کرائی گئی ہے۔ آئین میں ترمیم کا پارلیمان کا حق تسلیم کرتے ہیں۔ آئینی ترمیم کے لیے جو طریقہ اختیار کیا گیا وہ جمہوریت پر دھبہ ہے۔

عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ منصور علی شاہ کو چیف جسٹس نامزد نہ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں۔ منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ سیاسی برتری پر مشتمل جوڈیشل کمیشن ججز کی تقرری کرے گا۔ یہ اقدام عدلیہ کی آزادی پر حملہ  ہے۔ اس اقدام سے عام لوگوں کے لیے انصاف کےحصول میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔

مزیدخبریں