اقوام متحدہ فیلوشپ پروگرام کے وفد کا دورہ پاکستان، تحفیف اسلحہ پربریفنگ دی

Oct 21, 2024 | 10:19 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فیلوشپ پروگرام کے شرکا 23اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔

اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ دورے پر آئے وفد کو ڈی جی آرمز کنٹرول اور سفیر طاہر اندرابی نے بریفنگ دی، دورے پر آئے وفد کو پاکستان کی جانب سے آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ پر بریف کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت 25 ممالک کے ممبران وفد کا حصہ ہیں، پاکستان کی جانب سے شیڈول کیا گیا یہ ایک بین الاقوامی مطالعاتی دورہ ہے۔ فیلوشپ ممبران پاکستان سینٹر آف نیوکلیئر سکیورٹی پاکستان آرڈینس فیکٹری واہ کا بھی دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھاکہ ممبران ہیوی مکینکل کمپلیکس ٹیکسلا نیشنل سینٹر فار فزکس اور سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹیجک سٹڈیز کا بھی دورہ کریں گے جبکہ شرکا کو ان اداروں کے دورے کے دوران پاکستان کی نیوکلیئر سیفٹی اور سکیورٹی بارے بریف کیا جائے گا۔

مزیدخبریں