آئی سی سی بورڈ کا اجلاس، چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

Oct 21, 2024 | 10:25 PM

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ کا اجلاس ہو ا جس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق دبئی میں آئی سی سی کی تین روزہ میٹنگ اختتام پذیر ہوگئی،میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔اجلاس میں یقین دہانی کروائی گئی کہ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سمیت تمام کام وقت مقررہ میں مکمل ہوجائیں گے۔آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پی سی بی حکام کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔تیاریوں سے متعلق رپورٹ پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

مزیدخبریں