کالی ٹائی نے”نیئر“مچادیا

کالی ٹائی نے”نیئر“مچادیا
کالی ٹائی نے”نیئر“مچادیا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)وکلاء ڈی سی او آفس میں کلرک سے تلخ کلامی کے بعد آفس میں توڑ پھوڑ کی جبکہ موجود پولیس کی بھاری نفری خاموش تماشائی بنی رہی۔ دنیا نیوز کے مطابق ڈی سی او آفس کے کلرکوں اور وکلاءکے درمیان ڈومیسائل کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر وکلاءنے ڈی سی او آفس کے باہر مظاہرہ کیا اور آفس میں گھس کر شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے واپس چلے گئے۔ کچھ دیر بعد مشتعل وکلاءواپس آئے اور پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ڈی سی او آفس میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ ڈسٹرکٹ بار کے صدر اللہ دتہ کاشف کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث وکلاءکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : ملتان