موٹروے پر اسلحے اور منشیات سمیت 2افراد گرفتار

موٹروے پر اسلحے اور منشیات سمیت 2افراد گرفتار
موٹروے پر اسلحے اور منشیات سمیت 2افراد گرفتار

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی اور اسلحے سے بھری گاڑی اور دو ملزم گرفتار کر لئے۔ اینٹی نارکوٹیکس فورس فیصل آباد نے درہ آدم خیل سے بذریعہ موٹروے آنے والی گاڑی کو سالم انٹرچینج پر روکا تو اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات ملیں۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے پسٹل، امریکن گن اور 24,000 راﺅنڈز برآمد ہوئے جبکہ دو کلو منشیات بھی پکڑ گئیں۔ جوائنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹیکس فورس محمد امجد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسلحہ سرگودھا کے علاقے بھلوال میں پہنچایا جانا تھا اور دہشت گردی کی کسی بڑی کارروائی میں استعمال کئے جانے کا خدشہ تھا۔

مزید : جرم و انصاف