کراچی میں لاشیں گرتی رہیں،پولیس اہلکار سمیت 6افراد ہلاک ،8زخمی

کراچی میں لاشیں گرتی رہیں،پولیس اہلکار سمیت 6افراد ہلاک ،8زخمی
کراچی میں لاشیں گرتی رہیں،پولیس اہلکار سمیت 6افراد ہلاک ،8زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت چھ افرادجاں بحق اور آٹھ سے زائد زخمی ہوئے جبکہ گیارہ افرادکے قتل میں ملوث تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے دو ہاتھ پاوں بندھی لاشیں ملیں ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی جسے گولی مارکرہلاک کیا گیا۔ ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں فائرنگ سے پانچ افرادزخمی ہوئے۔ کھارادر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ کورنگی سیکٹر آٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔ گلشن معمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کورنگی صنعتی ایریا بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ شارع فیصل کالونی گیٹ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کارروائی، کرتے ہوئے تین مبینہ ٹارگٹ کلرزگرفتارکرلیے۔ ملزمان گیارہ افراد کے قتل میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مزید :

کراچی -