سفرِحج،ن لیگ کابیگ ،پیپلز پارٹی کی بائے بائے ۔۔۔

سفرِحج،ن لیگ کابیگ ،پیپلز پارٹی کی بائے بائے ۔۔۔
سفرِحج،ن لیگ کابیگ ،پیپلز پارٹی کی بائے بائے ۔۔۔

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے لاہور سے بھی حج آپریشن کا آغاز کردیاہے اور دو پروازیں ایک ہزار سے زائد عازمین حج کو لے کر حجاز مقدس پہنچ گئی ہیں۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پانچ سو تین عازمین حج کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی نے حج ٹرمینل پر عازمین کو الوداع کیا۔ روانگی کے وقت عازمین کے لبوں پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں تھیں۔ عازمین کو الوداع کہنے کے لئے ان کے رشتہ دار بڑی تعداد میں حج ٹرمینل پر موجود تھے۔ عازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ پی آئی اے کی دوسری پرواز کے جانے والے عازمین حج کو صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے الوداع کیا۔ انہوں نے پانچ سو تین عازمین کو مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کی طرف سے سفری بیگ تحفے میں دیئے۔ پی آئی اے کی حج پروازوں کا یہ سلسلہ اکتوبر کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس