وفاقی وزراءمسلمانوں کے جذبات کااحترام کریں:راناثناءاللہ

وفاقی وزراءمسلمانوں کے جذبات کااحترام کریں:راناثناءاللہ
وفاقی وزراءمسلمانوں کے جذبات کااحترام کریں:راناثناءاللہ

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزراءناموس رسالت کے تحفظ کے لیے احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اوروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کے بیانات پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عاقبت نا اندیش قیادت انتہائی حساس مذہبی مسئلہ پر بھی پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور پنجاب حکومت عوامی جذبات کے اظہار میں برابرکی شریک ہے تاہم وہ بارہا عوام سے پرامن احتجاج کی اپیل کر چکی ہے۔وفاقی حکومت اپنی ذمے داری پوری نہیں کر سکی اور اب دوسروں پر ملبہ ڈال رہی ہے۔

مزید : لاہور