کوئی معاشرہ انصاف کی فراہمی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، جسٹس افتخار محمدچودھری

کوئی معاشرہ انصاف کی فراہمی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، جسٹس افتخار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال ( ثناءنیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت آئین اور قانون کی جو بالادستی قائم ہوئی ہے اُس میں وکلاءبرادری نے تاریخی کردار ادا کیا ہے اور ملک کی 65 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ عوام کا اعتماد اعلیٰ عدلیہ پر بڑھ رہا ہے۔ کوئی بھی ترقی پسند اور خوشحال معاشرہ انصاف کی فراہمی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا اور ویسے بھی عدل اسلامی تعلیمات کا ترجیحی جزو ہے۔ وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ملاقات کی۔ وفد صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد بیگ، سیکرٹری بار چودھری امجد حسن علی، عابد زیدی، ظفر حسن فاروقی اور قاضی سرمد بلال پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مبارکباد دی کہ سپریم کورٹ کے جرا¿ت مندانہ فیصلوں کی وجہ سے وکلاءاور عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے۔ وفد نے کوئٹہ ڈیکلریشن کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا اور چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کیا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ نے جو مو¿قف اختیار کیا ہے اُس سے ملک میں قانون کی بالادستی کا تاثر تیزی سے اُبھر رہا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار چکوال کا عدلیہ کی بحالی میں بڑا بھرپو کردار رہا ہے اور ضلع کے وکلاءنے اگلی صفوں میں شامل ہو کر ظلم، جبر کے خلاف آواز بلند کی۔

مزید :

صفحہ آخر -