ہائیکورٹ نے جنرل ہسپتال کے سامنے یوٹرن ختم کرنے کیخلاف درخواستیں نمٹادیں
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ہسپتالوںتک ایمبولینسز اور مریضوں کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کے بار ے میں حکومت پنجاب کی یقین دہانی کے بعد جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے یوٹرن ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں۔ گزشتہ روز حکومت کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ جنرل ہسپتال ایمرجنسی کے سامنے اضافی وارڈنز تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ ان کی نگرانی کے لئے ڈی ایس پی رینک کے تین افسران بھی تعینات کئے جائیں گے ۔ ہسپتال کے سامنے سڑک پار کرنے کے لئے عوام کی سہولت کی خاطر اوور ہیڈ برج بنایا جائے گا جس کی سمری متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ جسٹس ناصر سعید شیخ نے حکومتی یقین دہانی کے بعد یوٹرن ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستیں نمٹا دیں۔