کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات ©©‘ 6افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات ©©‘ 6افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت چھ افرادجاں بحق اور آٹھ سے زائد زخمی ہوئے جبکہ گیارہ افرادکے قتل میں ملوث تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے دو ہاتھ پاو¿ں بندھی لاشیں ملیں ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی جسے گولی مارکرہلاک کیا گیا۔ ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں فائرنگ سے پانچ افرادزخمی ہوئے۔ کھارادر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ کورنگی سیکٹر آٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔ گلشن معمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کورنگی صنعتی ایریا بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ شارع فیصل کالونی گیٹ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کارروائی، کرتے ہوئے تین ٹارگٹ کلرزگرفتارکرلیے۔ ملزمان گیارہ افراد کے قتل میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مزید : صفحہ اول