ملک ریاض کیس ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو پر اسیکیوٹر بننے سے روک دیا

ملک ریاض کیس ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو پر اسیکیوٹر بننے سے روک دیا

اسلام آباد(اے پی اے )سپریم کورٹ نے ملک ریاض توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کو پراسیکوٹر بننے سے روک دیا۔ ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار کوہی استغاثہ کا پراسیکیوٹربنادیاجائے۔سپریم کورٹ میں ملک ریاض توہین عدالت کیس کا مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز چودھری اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا۔فیصلے میں اٹارنی جنرل کواستغاثہ کا پراسیکیوٹر بننے سے روک دیا گیا جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے سنئیر وکلا کی لسٹ طلب کر لی ہے۔سماعت کے بعد ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر عبدالباسط نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا وہ فیصلے سے مطمئن نہیں۔ انٹرا کورٹ اپیل دائر کریں گے۔ وکیل ڈاکٹر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار بڑے تجربہ کار شخص ہیں۔ انہیں ہی استغاثہ کا پراسیکیوٹربنادیا جائے۔ ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اب نو اکتوبر کو ہوگی۔

مزید : صفحہ اول