ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، ویمن ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، ویمن ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی خواتےن ورلڈٹی ٹونٹی مےں شرکت کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی۔ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعرات کو اختتام پذیر ہوگےا ۔ کےمپ کی نگرانی کوچ محتشم رشےد نے کی۔ پی سی بی ویمن ونگ کی چیئرپرسن بیگم بشری اعتزاز نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریاں مکمل ہیں اور انشاءاللہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ویمن ٹیم کی کارکردگی میں گزشتہ دو سال میں کافی بہتری آئی ہے ۔تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی