پیٹرسن نے انگلینڈ کی جانب سے چار ماہ کا کنٹریکٹ ٹھکرادیا

پیٹرسن نے انگلینڈ کی جانب سے چار ماہ کا کنٹریکٹ ٹھکرادیا

لندن( نیٹ نیوز) لندن سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن نے انگلش بورڈ کی جانب سے چار ماہ کے سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کو ٹھکرادیا ۔ یہ مشروط پیشکش انہیں بھارت کےخلاف انگلش ٹیم کے اعلان سے چند گھنٹے قبل کی گئی تھی۔ معاہدے کےساتھ پیٹرسن سے یہ یقین دہانی مانگی گئی تھی کہ وہ مستقبل میں انگلش کرکٹ بورڈ کےساتھ کسی قسم کی قانونی جنگ میں ملوث نہیں ہونگے۔ اور ایس ایم ایس سکینڈل پر ایک بار پھر عام معافی مانگیں گے۔ اگر وہ یہ باتیں مان لیں تو انہیں ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی