نیوزی لینڈکیخلاف میچ میںآفریدی کی جگہ شعیب کو کھلانے کا فیصلہ

نیوزی لینڈکیخلاف میچ میںآفریدی کی جگہ شعیب کو کھلانے کا فیصلہ

پابی کیلے( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں آﺅٹ آف فارم شاہد آفریدی کی جگہ شعیب ملک کو کھیلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ٹیم انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ شاہد آفریدی کی ناقص کارکردگی اور آﺅٹ اور فارم ہونے کے باعث پریشان ہے جبکہ شعیب ملک کی بھارت کے خلاف کارکردگی کو دیکھ کر شاہد آفریدی کونیوزی لینڈ کے بجائے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔آفریدی کی جگہ شعیب ملک پاکستانی سکوراڈ کا حصہ ہوں گے۔ٹیم انتظامیہ عمران نذیر کی جگہ کامران اکمل سے اننگز کا آغاز کرانے کی حکمت عملی تیار کررہی ہے ۔کیونکہ عمران نذیر تاحال عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی