فیفا انڈر 17 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز کل ہو گا

فیفا انڈر 17 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز کل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باکو(نیٹ نیوز) فیفا انڈر 17 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کل آذربائیجان میں شروع ہوگا۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے آمنے سامنے ہوں گی، ان ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان آذربائیجان، کولمبیا، نائیجیریا اور کینیڈا، گروپ بی میں فرانس، امریکہ، شمالی کوریا اور گیمیبا، گروپ سی میں میکسیکو، نیوزی لینڈ، برازیل اور جاپان جبکہ گروپ ڈی میں یورو گوئے، چین، گھانا اور جرمنی کی ٹیمیں شامل ہیں۔