ویسٹ انڈیزکیخلاف عمدہ پرفارمنس کی کوشش کرینگے،جارج بیلی

ویسٹ انڈیزکیخلاف عمدہ پرفارمنس کی کوشش کرینگے،جارج بیلی

کولمبو( نیٹ نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹےم کے ٹی ٹونٹی کپتان جارج بیلی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔مےڈےا سے گفتگو مےں جارج بیلی نے کہا کہ واٹسن نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے کے ساتھ بھی عمدہ آغاز کیا، وہ عظیم کھلاڑی ہیں اگلے میچوں میں ان سے ہماری توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے دوران باﺅلنگ شعبے میں شارٹ بال ہمارا مضبوط ہتھیار ہو گی، فیلڈنگ کے شعبے میں ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ پر مرکوز ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم متوازن ہے تاہم کھلاڑی بھرپور مقابلے کےلئے تیار ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی