کرکٹ کرپشن کا سدباب کرنے کےلئے کرکٹرزکی کڑی نگرانی شروع

کرکٹ کرپشن کا سدباب کرنے کےلئے کرکٹرزکی کڑی نگرانی شروع

کولمبو( نیٹ نیوز)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو کرپشن سے بچانے کیلئے جاسوسوں نے کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی شروع کردی۔ٹورنامنٹ کے سیکیورٹی آفیسر کیملس ابیگونا ورد ھنے کے مطابق پلیئرز سے ملنے جلنے والوں پر بھی گہری نظر رکھی جارہی ہے ۔ہزاروں مسلح اہلکاروں اور باڈی گارڈز کو ٹیم ہوٹلز، وینیوز اور دیگر مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔کھلاڑی اور شائقین سیکیورٹی اداروں کی کڑی نگرانی میں ہیں خاص طور پر فکسنگ جیسی برائیوں کے سدباب کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے۔ اتھارٹیز نے انکشاف کیاکہ ایونٹ کو کرپشن سے محفوظ رکھنے کیلئے ایک انڈرکور آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے ۔ جن ہوٹلز میں کھلاڑی قیام پذیر ہیں وہاں مقامی اور انٹرنیشنل جاسوسوں نے بھی رہائش اختیار کرلی ہے، ہم کھلاڑیوں اور ان سے ملاقات کرنے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہوٹلزکے جن فلورز پر کھلاڑی مقیم ہیں وہاں کے سیکیورٹی انتظامات پہلے ہی مسلح اہلکار سنبھال چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی