پاک بھارت کرکٹ کی بحالی بڑا بریک تھرو ہے،ذکاءاشرف

پاک بھارت کرکٹ کی بحالی بڑا بریک تھرو ہے،ذکاءاشرف

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے آئندہ بھارتی ہائی کمیشن سے شائقین کیلئے ویزوں پر بات چیت ہوگی،پاکستانی شائقین کو زیادہ سے زیادہ ویزے دلوانے کی کوشش کریںگے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ذکاءاشرف نے کہاکہ بھارتی ہائی کمشنر سے ویزوں کے متعلق حتمی بات چیت ہوگی۔ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی بڑا بریک تھرو ہے۔انہوںنے کہاکہ مصروفیات کے باعث بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سربراہ اپن سری نواسن ایشیائی کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔انکی جگہ بورڈ کے نائب صدر شریک ہونگے۔جن سے تمام امور پر بات چیت کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کومیدان میں ایک دوسرے کے مد مقابل دیکھنا چاہتے ہیں۔ جس کا دونوں بورڈ ز کے حکام کو احساس ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی بورڈ نے موہالی میں میچ کرانے کی پاکستانی درخواست منظور نہیں کی ہے جس کی وجہ سے بورڈ کی روٹیشن پالیسی ہے ۔ذکا ءاشرف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھرپور فارم ہے اور یہ کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی دکھائی گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی