ایشین فٹبال چیمپئنز لیگ، جنوبی کوریا ئی کلب نے سعودی کلب کو شکست دےدی

ایشین فٹبال چیمپئنز لیگ، جنوبی کوریا ئی کلب نے سعودی کلب کو شکست دےدی

السان ( نیٹ نیوز) ایشین فٹبال چیمپئنز لیگ کوارٹرفائنل مقابلوں کے پہلے مرحلے میں جنوبی کورین کلب نے فتح سمیٹ لی۔جنوبی کوریا کے شہر السان میں ایشین فٹبال چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل مرحلے میں جنوبی کوریا کے السان ہیونڈائی اور سعودی کلب الحلال آمنے سامنے آئے۔ نویں منٹ میں کورین ٹیم کے برازیلین سٹرائیکر رافینا نے شاندار گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جو ٹیم کی کامیابی کا باعث بنی۔ میزبان کلب فولاد سیپاہان اور سعودی کلب الاہلی کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی