ماریا کیری کورین اوپن ٹینس سے دستبردار
سیﺅل(نیٹ نیوز) روسی ٹینس سٹار اور سابق چیمپئن ماریا کیری لینکو فٹنس مسائل کے باعث کورین اوپن ٹینس سے دستبردار ہو گئی ہیں۔ ماریا نے یہاں پر چار سال قبل ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا تھا۔ ماریا کیری لینکو نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث کورین اوپن سے دستبرداری کا فیصلہ ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے لیکن ایسی حالت میں وہ کھیل کو جاری رکھ کر کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی دوبارہ کورٹ کا رخ کریں گی۔