میتھےو ہیڈن نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی

میتھےو ہیڈن نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی

برسبین( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز میتھےو ہیڈن نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی انہوںنے کہاکہ وہ رواں سال آسٹریلیوی ڈومیسٹک سیریز میں حصہ نہیں لیں گے اور کرکٹ کو اب خیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب کرکٹ کے میدان سے نکل کر بیڈروم میں آرام کرنے کا وقت آگیا ہے ۔اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔انہوںنے کہاکہ وہ اپنی ٹیم برسبین ہےٹ کی حمایت جاری رکھیں گے اور میدان کے باہر فرنچائز میں ٹیم کی بہتری کے لیے بہتر اقدامات کرتے رہیںگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی