پیرو فٹبال ٹیم کے کارلوس زمبرانو کی لائنل میسی کی توہین کی تردید

پیرو فٹبال ٹیم کے کارلوس زمبرانو کی لائنل میسی کی توہین کی تردید

برلن( نیٹ نیوز) پیرو کی فٹبال ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کارلوس زمبرانو نے ورلڈ کپ دو ہزار چودہ کے گزشتہ ہفتے کھیلے گئے کوالیفائنگ میچ کے دوران ارجنٹائن کے لائنل میسی کی توہین کرنے کی تردید کر دی۔ اپنے کلب انتراشٹ فرینکفرٹ کی ویب سائٹ پر ایک کھلے خط میں زمبرانو نے کہا کہ پیرو کی قومی ٹیم اور ارجنٹائن کے درمیان مقابلے کے بعد ذرائع ابلاغ میں ایک آرٹیکل سامنے آیا کہ میں نے لائنل میسی اور گونزالو ہیگوئن کا تمسخر اڑایا اور ان کی توہین کی ، جو کہ غلط ہے۔ جو لوگ مجھے جانتے ہیں انکو پتہ ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے مخالفین کی عزت کی ہے۔ زمبرانو نے مزید کہا کہ میسی اور ہیگوئن جیسے کھلاڑی عزت واحترام کے مستحق ہیں اور ان کا اپنے کیریئرز کے دوران عظیم کارناموں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ ارجنٹائن کیخلاف میچ کے بعد متعدد ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ زمبرانو نے ہر چیز کی شکایت کرنے پر میسی اور ہیگوئن پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ چھوٹی لڑکیوں کے ایک جوڑے جیسے ہیں۔ لیما میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبرانو نے پیرو کی جانب سے گول کیا تھا اور یہ مقابلہ 1-1 سے برابر ہوگیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی