جب بھی شادی کروں گی سب کو بتاﺅنگی، لیلیٰ

جب بھی شادی کروں گی سب کو بتاﺅنگی، لیلیٰ

لاہور(این این آئی) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ اچھا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی ضروری ہوتا ہے‘ہم مختلف چینلز پر بیٹھ کر اپنے ہی اداکار ساتھیوں کی برائیاں کرتے ہیں حالانکہ ان کو برا کہنے سے پہلے ہمیں اپنااحتساب کرنا چاہئے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس بات کا بڑا دکھ ہوتا ہے کہ جب لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر اپنے ساتھیوں کی عدم موجودگی میں ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جو قطعی طور پر بھی کسی فنکار کو زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی چھپانے والی چیز نہیں بلکہ یہ ایک مقدس فریضہ ہے ‘اور میں جب بھی شادی کروں گی سب کو اس سے آگاہ کرونگی ۔چھپ کر شادی کرنا یا اس کو خفیہ رکھنا میری سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ ناجائز کام کو خفیہ رکھا جاتا ہے اور جائز کام کھلے عام کئے جاتے ہیں۔

مزید : کلچر