سلمان خان بالی وڈمیں سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں

سلمان خان بالی وڈمیں سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں

ممبئی ( نیٹ نیوز) سلمان خان شادی کریں نہ کریں لیکن وہ باقاعدگی سے ٹیکس دینا نہیں بھولتے اس وقت وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس میں ادا کرنے والے اداکار ہیں ۔بھارتی بالی ووڈ کے اسٹار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ایک تھا ٹائیگر دو ارب روپے کے قریب بزنس کرچکی ہے اتنا کمانے کے بعد ظاہر ہے سلمان خان کو ستمبر کو ختم ہونے والی سماہی پر 8کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں ہوئی 46سالہ بالی اسٹار نے پچھلے سال اسی عرصے میں پانچ کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا تھا۔ سلمان خان کی فلموں میں دبنگ -باڈی گارڈ اور ریڈی 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں دوسری جانب سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ اور مشہور ہیروین کترینہ کیف نے ایک کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا جبکہ پچھلے سال انہوں نے اسی عرصے میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا تھا۔

مزید : کلچر