پروڈیوسر عبد اللہ قادوانی کی نئی ڈرامہ سیریل”دوپٹہ“کا کیمرہ کلوز

پروڈیوسر عبد اللہ قادوانی کی نئی ڈرامہ سیریل”دوپٹہ“کا کیمرہ کلوز

لاہور(فلم رپورٹر) پروڈیوسر عبد اللہ قادوانی کی نئی ڈرامہ سیریل”دوپٹہ“کا کیمرہ کلوز ہو گیا ہے۔18اقساط پر مبنی45منٹ دورانیہ کی اس سیریل کو عمران علی سافر نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن کے فرائض محسن طلعت انجام دے رہے ہیں۔ڈائریکٹر محسن طلعت کے مطابق ”دوپٹہ“اس پراجیکٹ کا ورکنگ ٹائٹل ہے آن ائیر ہونے سے قبل اس کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔اس ڈرامے کے نمایاں کردار صباءفیصل،کامران جیلانی،مدیحہ افتخار،دانش تیمور،شعمون عباسی،شہزاد علی خان،جاوید خان،کاشف جاوید،اسد زمان ،انجلین ملک اور فرح علی ادا کررہے ہیں۔

مزید : کلچر