کبھی اپنے اوپر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی‘ اسلم شیخ

کبھی اپنے اوپر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی‘ اسلم شیخ

کراچی(اے این این ) ادکار اسلم شیخ نے کہا کہ میں کبھی اپنے اوپر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی ہمیشہ منفرد اور مختلف کرداروں کا انتخاب کیا میں نے کوشش کی ہے کہ ایسے کردار کروں جو ہمارے معاشرے کے جیتے جاگتے ہوں، ان میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے میں نے اس کا بغور مطالعہ کیا ایسے کرداروں کو قریب سے دیکھا اور پھر اسی انداز میں اسے نبھانے کی کوشش کی ہے۔یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا میرے بیشتر ڈراموں میں کرداروں کو ہمیشہ سراہا گیا، فنکار کا کیا ہوا کردار ہی معاشرے کا عکاس ہوتا ہے۔

مزید : کلچر