مجھ سے حسد کرنیوالی اداکارائیں سازشیں کرتی ہیں،‘غزل چوہدری

مجھ سے حسد کرنیوالی اداکارائیں سازشیں کرتی ہیں،‘غزل چوہدری

لاہور(آئی این پی) اسٹیج اداکارہ غزل چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے حسد کرنیوالی اسٹیج اداکارائیں سازشیں کرتی ہیں مگر میں آج بھی مقبول ترین ہوں۔ ”آئی این پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ غزل چوہدری نے کہا کہ میں نے تھوڑے عرصہ میں جتنا نام کمایا ہے اس سے بہت سی اداکارائیں حسد کرتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ میں مشکلات کا شکار ہوں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ آج تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی سے ایوارڈ لینے کی ضرورت نہیں‘ شائقین کا مجھ پر اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

مزید : کلچر