سلامتی کونسل شام کا معاملہ عالمی فوجداری عدالت کو بھیجے‘ایمنسٹی انٹرنےشنل

سلامتی کونسل شام کا معاملہ عالمی فوجداری عدالت کو بھیجے‘ایمنسٹی انٹرنےشنل

لندن (اے پی پی) لندن میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنےشنل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کا معاملہ ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کو بھیجے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شام میں جاری خانہ جنگی میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ بشارالاسد کی حامی فوجیں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں کے بازاروں ‘ ہسپتالوں اور کھانے پینے کی اشیا لینے کیلئے قطاروں میں کھڑے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران سینکڑوں شہری پناہ کی تلاش میں بھاگتے ہوئے بمباری کا نشانہ بنے۔

مزید : عالمی منظر