چین نے گلوبل نیوی گیشن اور پوزیشننگ نیٹ ورک کےلئے مزید دو سیارچے خلا میں بھیج دیئے

چین نے گلوبل نیوی گیشن اور پوزیشننگ نیٹ ورک کےلئے مزید دو سیارچے خلا میں بھیج ...

بیجنگ (اے پی پی) چین نے اپنے گلوبل نیوی گیشن اور پوزیشننگ نیٹ ورک کے لئے مزید دو سیارچے خلا میں بھیج دیئے۔ دونوں سیارچے کامیابی سے زمینی مدار میں پہنچا دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زی چنگ سیٹلائٹ سنٹر سے لانگ مارچ تھری بی راکٹ کے ذریعے مذکورہ سیارچے خلا میں بھیج دیئے گئے۔ راکٹ مقامی وقت کے مطابق علی الصبح تین بج کر دس منٹ پر خلائی مرکز سے داغا گیا۔ رواں سال کے دوران چین کا یہ دوسرا کامیابی خلائی مشن ہے۔

مزید : عالمی منظر