برطانیہ ‘نائب وزیراعظم نے فیسوں میں اضافے پر معافی مانگ لی

برطانیہ ‘نائب وزیراعظم نے فیسوں میں اضافے پر معافی مانگ لی

لندن (اے پی پی) برطانیہ کے نائب وزیراعظم نک کلیگ نے یونیورسٹیوں کی فیسوں میں اضافے کے باعث اپنی گرتی ہوئی عوامی ساکھ بچانے کے لئے قوم سے معافی مانگ لی ۔ گزشتہ روز ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نک کلیگ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی فیسیں نہ بڑھانا ہماری جماعت کا منشور ہے جس کا ہم پاس نہیں رکھ سکے جس پر ہماری جماعت تہہ دل سے عوام سے معافی کی طلبگار ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ تعلیمی اداروں کی ٹیوشن فیسوں میں ہر گز اضافہ نہیں ہونے دیں گے جو پورا نہیں کرسکے جس کا ہمیں افسوس ہے۔

مزید : عالمی منظر