روسی ماہرین نے ہیروں کے جزیرے کا سراغ لگا لیا

روسی ماہرین نے ہیروں کے جزیرے کا سراغ لگا لیا

ماسکو(اے پی پی) روسی ماہرین ارضیات نے اپنی سرزمین پر تین دہائیوں سے موجود ہیروں کے سربستہ راز سے پہلی مرتبہ پردہ ہٹا دیا۔ ماہرین کے مطابق مشرقی سائبریا میں 99 کلو میٹر قطر پر محیط اس گڑھا نما جزیرہ کا سراغ 1970ءمیں لگایا گیا تھا۔ تاہم بعض مصلحتوں کی وجہ سے اسے پردہ راز میں رکھا گیا۔ ایک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق3 کروڑ 50 لاکھ سال قبل خلاءمیں سیارچوں کے باہمی تصادم کے نتیجہ میں یہ گراں قیمت خزانہ زمین پر آگرا تھا۔ جواہرات کی قدروقیمت کا اندازہ لگانے والے ماہرین کے مطابق یہ خزانہ تین ہزار سال تک دنیا کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی ہے اور یہاں پر پائے جانے والے ہیرے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے ہیروں کے مقابلے میں دو سے دس گنا تک زیادہ مضبوط اور قیمتی ہیں

مزید : عالمی منظر