برطانیہ ‘نفسیاتی ہراساں کرنا گھریلو تشدد کی تعریف میں شامل

برطانیہ ‘نفسیاتی ہراساں کرنا گھریلو تشدد کی تعریف میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) برطانیہ میں نفسیاتی طور پر ہراساں کرنے کو بھی گھریلو تشدد کی تعریف میں شامل کرلیا گیا۔ نئی تعریف کا اطلاق اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں پر بھی ہوگا۔ یہ تبدیلی مقامی حکام ‘ پولیس اور رضا کار تنظیموں کی اپیل پر کی گئی ہے۔ جو مارچ 2013ءسے نافذ ہوگی۔ نئی تعریف کے مطابق اپنے شریک حیات کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگانے یا فون پر کسی سے رابطہ نہ کرنے دینے پر بھی قانونی کارروائی کی جاسکے گی۔ برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد گھریلو تشدد کے زیادہ واقعات سامنے آئیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -