روپرٹ مردوخ کی 103سالہ والدہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئیں

روپرٹ مردوخ کی 103سالہ والدہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئیں

ملبورن(اے پی پی)امریکی نیوز کارپوریشن کے سربراہ روپرٹ مردوخ کی 103سالہ والدہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق مردوخ خاندان کی معمر خاتون روپرٹ مردوخ کی ماں جنہیں ملکہ الزبتھ دوم نے 1963ءمیں ” ڈیم“ مقرر کیا تھا۔ آسٹریلیا میں اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئیں ہیں ۔ معالجین کے مطابق ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے ۔ ڈیم الزبتھ مردوخ 100سے زائد خیراتی اداروں کی سرپرست ہیں۔

مزید : عالمی منظر