کسان بورڈ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

کسان بورڈ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) کسان بورڈ کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔صدرکسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران کسان کش پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ملک میں خوراک کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کے حالات بنائے جا رہے ہیں۔ہم حکمرانوں پر واضع کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر 850000 زرعی ٹیوب ویلوں کیلیے قابل برداشت فلیٹ ریٹ جاری کریں ۔ کسان بورڈ نے ملک بھر میں فلیٹ ریٹ بحال کرنے کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے اور انکی بحالی تک کسان بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے۔قبل ازیںکسان بورڈ نے ملتان،خانیوال،اور لودھراں سے احتجاجی تحریک کا آغار کردیا ہے اور بہت جلد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔اس سلسلے میں تمام صوبائی صدور کو آئیندہ کالائحہ عمل تیار کرنے کیلیے ھدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

مزید :

کامرس -