سیف کا لاہورسٹاک ایکس چینج کے اشتراک سے کام سیٹ انسٹی ٹیوٹ میں دوسرا سیشن
لاہور(کامرس رپورٹر)ساﺅتھ ایشن فیڈریشن آف ایکسچینجز ( سیف) نے لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے کام سیٹ انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالو جی میں بی بی اے اور ایم بی اے کے طلباﺅطالبات کے لئے کیمپس آﺅٹ ریچ پروگرام کا دوسراسیشن منعقد کیا۔ اس موقع پر انوسٹر ریلیشن کی مس حفصہ صدیقی نے پاکستان کی معیشت اور فنانشل سسٹم۔ فنانشل مارکیٹ اور اس کے متعلقہ قوانین۔ انوسٹمنٹ پروڈکٹس۔ فنانشل سروسز اور پاکستان میں دستیاب انوسٹمنٹ کی سہولیات کے بارے میں آگائی دی۔ اس موقع پر انھوں نے متعلقہ فنانشل سروسز مہیا کرنے والے اداروں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انھوں نے سٹاک ایکسچینج کے روز مرہ کے معاملات پر بھی روشنی ڈالی۔ جس میں کمپنیوں کی لسٹنگ۔ حصص کی خریدوفروخت اور انتظامی امور۔ سٹاک ایکسچینج کی حساسیت اور انوسٹرز کا تحفظ شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ فنانشل منصوبہ بندی کا آغاز بچپن سے ہو جاتا ہے۔ اس لئے نوجوانوں میں بچت کی عادت پیدا کرنے اور ذمہ دارانہ فنانشل رویہ اختیار کرنے کے لئے بچت کی عادت کو فروغ دینا نہ صرف ضروری ہے بلکہ وقت کی آہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی آبادی کے فنانشل لٹریٹ ہونے سے حاصل ہونے والے بے تحاشہ معاشی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے ۔ یہ پروگرام ملک کے نوجوانوں کی فنانشل لٹریسی کی اہلیت بڑہانے کی بنیاد بنے گا۔