روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس بالترتیب 5 ہزار 550 روپے اور 5 ہزار 948 روپے پر مستحکم

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس بالترتیب 5 ہزار 550 روپے اور 5 ہزار 948 روپے پر مستحکم

کراچی(اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میںاستحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 5 ہزار 550 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 5 ہزار 948 روپے پر برقرار رہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 37.324 کلوگرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ بالترتیب 5 ہزار 705 روپے اور 6 ہزار 103 روپے پر بند ہوئے۔

مزید : کامرس