انڈیکس 136.02پوائنٹس کمی سے 1545.64 پر بند
کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتارچڑھاﺅ کے بعد شدید مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 15500کی نفسیاتی حد سے گرگیا ، سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب84کروڑروپے سے زائد کی کمی کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 25.77فیصد زائد جبکہ 57.22فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنزاور غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، انرجی ،ٹیلیکام اور انرجی سکیٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغازمثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 15630پوائنٹس کی بلندترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان میں دوہری شہریت کے فیصلے کے بعد مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص کو فروخت کرنے میں ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 136.02پوائنٹس کمی سے 1545.64پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجس میں سے 130کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ، 198کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا،سرمایہ کاری مالیت میں 35 ارب 84کروڑ58لاکھ 14 ہزار23روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی کل مالیت گھٹ کر 39کھرب12ارب 28کروڑ 60 لاکھ 43ہزار262روپے ہوگئی، مجموعی طور پر کاروباری حجم 15کروڑ92لاکھ64ہزار690شیئرزرہا جو بدھ کے مقابلے میں2کروڑ73لاکھ98ہزار840ہزار شیئرززائد ہے ۔قیمتوں کے اتارچڑھاﺅ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 50.00روپے اضافے سے 4150.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت 35.92روپے اضافے سے 954.99روپے پر بندہوئی ، نمایاں کمی رفحان میظ پروڈکٹ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 54.44روپے کمی سے 4397.00روپے جبکہ پاک گم اینڈ کیمکل کے حصص کی قیمت 11.02روپے کمی سے 211.05روپے پر بندہوئی ۔ جمعرات کو پی ٹی سی ایل اے کی سرگرمیاں 1کروڑ61لاکھ50ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 85پیسے کمی سے 19.02روپے اور کے ای ایس سی کے سرگرمیاں 1کروڑ45لاکھ59ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 1روپے کمی سے 6.65روپے ہوگئی۔ جمعرات کو کے ایس ای 30انڈیکس 153.21پوائنٹس کمی سے 13024.57پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس 315.62پوائنٹس کمی سے 27298.14پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 91.77پوائنٹس کمی سے 10901.20پوائنٹس پر بندہوا۔