پاکستان آئل فیلڈز نے بھی تیل و گیس کے چھوٹے ذخائر دریافت کر لیے
اسلام آباد(اے پی اے )ای این آئی کے بعد پاکستان آئل فیلڈز نے بھی تیل و گیس کے نئے مگر نسبتا چھوٹے ذخائر دریافت کر لیے۔کمپنی اعلامیہ کے مطابق یہ ذخائر میال اچری کے علاقے میں دریافت ہوئے ہیں۔ بیلا ون نامی کنوئیں کی ڈرلنگ کے دوران یہ ذخائر ملے ہیں۔ ابتدائی تجزیے کے مطابق یہاں سے سو بیرل تیل اور چالیس لاکھ کیوبک فیٹ گیس روزانہ حاصل کی جاسکے گی۔ اس بلاک کو سو فیصد ملکیت پاکستان آئل فیلڈز کے پاس ہے۔