یوم عشق رسول ﷺ کے سلسلے میں 15شہروں میں موبائل سروس معطل

یوم عشق رسول ﷺ کے سلسلے میں 15شہروں میں موبائل سروس معطل
یوم عشق رسول ﷺ کے سلسلے میں 15شہروں میں موبائل سروس معطل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم عشق رسول ﷺ کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پاکستان کے پندرہ شہروں میں موبائل سروس صبح چھ بجے سے بند کردی گئی ہے جو 12گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق جڑواں شہروں سمیت لاہور، کوئٹہ ، پشاور، فیصل آباد،جھنگ ، مری ،ملتان ، خانیوال ، اٹک ، چکوال ، رحیم یارخان ، چکری ، کوٹ مومن او ر کراچی میں موبائل سروس شام چھ بجے تک بند رہے گی ۔ موبائل سروس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامناہے ۔ پی ٹی اے کے مطابق یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے موبائل سروس بند کی گئی ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس