یوم عشق ِرسولﷺ :مسلم وغیر مسلم سراپا احتجاج ،توڑ پھوڑ،25افرادکی جان چلی گئی

یوم عشق ِرسولﷺ :مسلم وغیر مسلم سراپا احتجاج ،توڑ پھوڑ،25افرادکی جان چلی گئی
  • یوم عشق ِرسولﷺ :مسلم وغیر مسلم سراپا احتجاج ،توڑ پھوڑ،25افرادکی جان چلی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر توہین آمیز فلم کے خلاف رسول کریمﷺ سے اظہار عقیدت کے لیے مسلمانوں اور غیر مسلموں نے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شٹرڈاﺅن ہڑتال اور ریلیا ں نکالی گئیں جن میں رسول کریمﷺکی حرمت کے منافی فلم بنانے والوں کو سخت ترین سزا دینے کامطالبہ کیا گیا۔ امریکی حکومت کی طرف سے ان ملعونوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سازش کا حصہ قرار دیاگیا ،مظاہرین نے امریکی پرچم نظر آتش کیے،ملعونوں اور امریکی قیادت کے پتلے بھی جلائے اورامریکی سفارتخانوں کی طرق پیش قدمی کی جو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے طاقت کے بل پرروک دی۔ جس دوران پرتشدد واقعات میں 25افراد کی جان چلی گئی اور سینکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ سرکاری و نجی املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔اورمردان میں ایک گرجا گھر کو بھی آگ لگا دی گئی۔لاہور میں گستاخانہ فلم کے خلاف سارا دن مظاہرے جاری رہے۔مظاہر ین نے مال روڈ اوراجرٹن روڈ پر رکھے گئے کینٹینرز گرا کر امریکی قونصلیٹ کی طرف جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔مشتعل مظاہر ین نے پولیس پر پتھراﺅ بھی کیا۔مظاہرین نے پیش قدمی کرتے ہوئے امریکی قونصلیٹ کے باہر قائم پولیس چوکی کو آگ لگا دی جس پر مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کرلیا گیاجس کے بعد مظاہر ین امریکی قونصلیٹ کی قریبی عمارتو ں پرچڑھ گئے۔ ادھر پشاور میں دوپولیس اہلکاروں اور نجی ٹی وی چینل کے کارکن سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جی ٹی روڈ پشاور پر فردوس کے مقام پر مظاہرین نے سینما کو آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی۔ جبکہ فائرنگ سے نجی ٹی وی کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔ مظاہرین نے کمرشل پلازوں، ریسٹورنٹس، دکانوں اور عمارتوں میں توڑپھوڑ کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ جس کے جواب میں پولیس پر پتھراوکیا۔ صوبائی اسمبلی اور امریکن قونصلیٹ جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا جبکہ امریکن قونصلیٹ کی حفاظت کے لئے تین سو سے زا ئد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرکیے گئے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے میں احتجاجی مظاہرین نے گستاخانہ فلم بنانے والے کو سزا نہ دینے پر نیٹو سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ کراچی میں مظاہر وں کے دوران تین پولیس اہلکاروں او رایک خاتون سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو زخمی ہوگئے۔ادھر بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی میں احتجاج کے دوران دو سو افراد زخمی ہوئے۔پو لیس کے مطابق سول ہسپتال میں دس ،جناح ہسپتال میں نو اور عباسی شہید ہسپتال میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کے شرکاءاکٹھے ہو کر ایم اے جناح روڈ پر پہنچے تو کچھ مشتعل مظاہرین نے پانچ سنیما گھروں ، پانچ بینکوں سمیت سرکاری ونجی املاک میں توڑ پھوڑاور جلاﺅ گھیراﺅ کیا۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ ہاﺅس کے سامنے تین پولیس موبائلوں سمیت کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی جس پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جواب میں مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراوکیا۔ مشتعل افراد نے ٹاور کے قریب بینک کو بھی آگ لگادی۔ پی آئی ڈی سی پر احتجاج کی آڑ میں لوٹ مار اور جلاﺅگھیراو کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پی آئی ڈی سی پر مشتعل افراد نے عمارتوں اور بینکوں میں لوٹ مار کی۔منگھو پیر میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر الیاس نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہو ا۔ مشتعل مظاہرین پی آئی ڈی سی سے امریکی قونصل خانے کی جانب روانہ ہو گئے۔ مشتعل افرادنے سول ہسپتال میں بھی توڑ پھوڑ کی جس پرڈاکٹروں نے احتجاجاً کام روک دیا۔ ایبٹ آباد میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے شاہراہ ریشم کو مختلف مقامات پر ٹائر نذر آتش کرکے بلاک کردیا اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔ گستاخانہ فلم کے خلاف جماعت اہل سنت، اہل سنت و الجماعت،ختم نبوت فورس، جماعت اسلامی، مسلم لیگ(ن)، تاجر برادری اور دیگر چھوٹی بڑی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکہ کا پرچم نذر آتش کرکے شدید نعرے بازی کی اور فلم ساز کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلیاں ایک بڑے جلوس کی شکل اختیار کرگئی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر امریکہ سے سفارتی تعلقات کا خاتمہ کرے اور امریکہ میں پاکستانی سفیر کو فوری واپس بلا یا جائے اوراگر ایسا نہ کیا گیا تو آئندہ حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔احتجاج کے دوران ملک بھرمیںپٹرول پمپ ،ٹرانسپورٹ اورکاروباری مراکز مکمل طورپربندرہے

مزید : اسلام آباد